ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / یکطرفہ فیصلوں سے عالمی تجارت کو نقصان ہوگا: سریش پربھو

یکطرفہ فیصلوں سے عالمی تجارت کو نقصان ہوگا: سریش پربھو

Mon, 04 Jun 2018 23:27:14    S.O. News Service

نئی دہلی4جون(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) عالمی تجارتی تنظیم (ڈبلیو ٹی او) کے مذاکرات کو آگے بڑھانے کے لیے سیاسی عزم پر زور دیتے ہوئے ہندوستان نے کہا ہے کہ یکطرفہ فیصلوں سے عالمی تجارت کو نقصان پہنچے گا اور ڈبلیو ٹی او میں ترقی پذیر ممالک سے متعلق خصوصی التزامات بغیر کسی امتیاز کے جاری رہنے چاہئیں۔تجارت و صنعت کے مرکزی وزیر سریش پربھو نے پیرس میں منعقد ہ ڈبلیو ٹی کے وزارتی سطح پرغیر رسمی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈبلیو ٹی او کے مذاکرات کو آگے بڑھانے کے لیے سیاسی قوت ارادی اوروابستگی کی بہت ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ کچھ ممالک کا خیال ہے کہ چند ممالک کے درمیان بات چیت کثیر جہتی معاہدے کی بنیاد بن سکتی ہے، لیکن اس طرح کے اقدامات سے کثیر جہتی تجارتی نظام کو نقصان پہنچے گا اور ڈبلیو ٹی او کے مجموعی تنظیمی ڈھانچے کو بھی نقصان ہو گا۔


Share: